Aaj News

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدی اہلکاروں کا تبادلہ

آج واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کےدرمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ۔
شائع 14 مئ 2025 12:22pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں آج واہگہ-اٹاری بارڈر پر ایک ایک قیدی کا باہمی تبادلہ عمل میں آیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ کارروائی باہمی سفارتی رابطوں اور قونصلر معاہدوں کے تحت کی گئی۔

دوسری جانب پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان کے سپرد کر دیا گیا، جو پہلے بھارتی حراست میں تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی اثاثوں اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قیدیوں کی حوالگی باہمی رضامندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوئی۔ واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں قیدیوں کی شناخت اور کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔

india

پاکستان

wagah border

Exchange of prisoners