Aaj News

مشی خان کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب، انسٹاگرام پر زبردست چھترول

آئندہ کچھ بولنے سے پہلے سوچ سمجھ کر زبان کھولنا، اپنے ملک اور عوام کے دفاع کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں
شائع 14 مئ 2025 10:11am

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ اور سیاست دان کنگنا رناوت کو پاکستان اور عوام کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے پر خوب آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کنگنا رناوت کی جانب سے پاکستان اور پاکستانی عوام پر تنقید پر مشی خان خاموش نہ رہ سکیں، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کنگنا کو دو ٹوک اور کرارا جواب دیا۔

مشی خان نے کہا، ’کنگنا رناوت، تمہیں پاکستان کا ’جواب‘ (آپریشن بنیان المرصوص) کیسا لگا؟ مزہ آیا؟ پاکستان اور اس کی عوام کے خلاف بولنا اب تمہیں مہنگا پڑ گیا ہے۔‘

ہمارے شہریوں اور فوجیوں کی بہادری اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، آرمی چیف

انہوں نے مزید کہا کہ،’آئندہ کچھ بولنے سے پہلے سوچ سمجھ کر زبان کھولنا۔ اپنے ملک اور عوام کے دفاع کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں۔ تم خود کیا ہو۔‘

مشی خان نے کنگنا کو چیلنج دیتے ہوئے کہا، ’چلو میچز کی طرح ایک مڈل گراؤنڈ چیلنج ہو جائے۔ میرا دعویٰ ہے، تمہارے لیے تو میرا ایک مکا ہی کافی ہوگا‘۔

آپریشن بنیان مرصوص: بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اداکارہ کے اس دوٹوک اور بے باک انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

Mishi Khan

Kangna ko krara jawab