Aaj News

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع

ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے شیڈول کے مطابق پروازوں کی روانگی اور آمد کا آغاز کر دیا ہے.
شائع 12 مئ 2025 02:24pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاک بھارت تصادم کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق ملک کے تمام بڑے ہوائی اڈوں، بشمول لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے شیڈول کے مطابق پروازوں کی روانگی اور آمد کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے بھی پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں۔ سعودی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کل سے دوبارہ شروع کیے جانے کی توقع ہے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث فلائٹ آپریشن کی عارضی معطلی سے چند پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، تاہم اب نظام تیزی سے بحال ہو رہا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے بند، نوٹم جاری

حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن کی ہیلپ لائن سے پرواز کے وقت کی تصدیق ضرور کر لیں تاکہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

پاکستان

flight operation

Flights

Airports

Pakistan India Clash 2025

international airlines