پی ایس ایل 10: آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے فیصلے کا امکان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کے حوالے سے فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر متوقع ہے۔ پی ایس ایل مینجمنٹ نے لیگ کے دوبارہ آغاز کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کرلیا ہے جس کی حتمی منظوری کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے دستخط درکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج ہی اس مجوزہ پلان کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کو رواں سال ہونے والی بنگلہ دیش سیریز سے قبل مکمل کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے تاکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی اور انٹرنیشنل شیڈول میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ نام سامنے آگیا 158
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی دستیاب ہوئے تو وہ بھی ان میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے دوبارہ بھارت جائیں گے یا نہیں، اہم خبر آگئی
پی ایس ایل کے باقی آٹھ میچز لاہور اور راولپنڈی میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے، جہاں مناسب سیکورٹی، وینیو دستیابی اور موسم کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ اگر پی سی بی کی منظوری حاصل ہو جاتی ہے تو پی ایس ایل 10 کا یہ مرحلہ پاکستانی کرکٹ میں ایک اور یادگار لمحہ بننے جا رہا ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔