Aaj News

اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا، مشیر وزیراعظم کی آج نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے، رانا ثنا اللہ کی آج نیوز کے پروگرام "وار روم" میں خصوصی گفتگو
شائع 10 مئ 2025 04:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا، پاکستان نے جواب میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کے پاس پاکستان سے بہتر ٹیکنالوجی ہے اور نہ مہارت ہے۔ بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے آج نیوز کے پروگرام “ وار روم“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے، پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کیلئے تیار ہیں، پاکستان خود دہشت گرد کا شکار ہے، دہشت گردی کی کسی قسم کو قبول نہیں کر سکتے۔

آج نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تیسری بار بھارت پاکستان پر حملہ آور ہوا، بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت نے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستان نے جواب میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان سے بہتر ٹیکنالوجی ہے اور نہ مہارت، پاکستانی عوام کی اپنے وطن سے محبت کی مثال نہیں ملتی، پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے، اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا ہے۔

بھارت کیخلاف پاکستان کا آپریشن بنیان مرصوص، 30 بھارتی فوجی تنصیبات تباہ

مشیر وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ بھارت خود مدعی بنے، خود حملہ آور ہو جائے، پاکستان حقائق اور مستقبل کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا، امریکا کے نائب وزیراعظم کا اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے، پاکستان نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں مزید کہا کہ دنیا میں کوئی بھارت کا موقف تسلیم کرنے کو تیار نہیں، بھارت کی کسی بات کا یقین نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا شکار ہوا ہے، اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں، پوری قوم اور مسلح افواج وطن کے وفاع کیلئے تیار ہیں۔

انھوں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، ہمارے سفارتی عملے کو ملک بدر کردیا اورعلاج کیلئے بھارت جانے والوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

AAJ NEWS

war room

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war