Aaj News

جے ڈی وینس کی بھارت میں موجودگی: حملے سے پہلے کوئی وعدہ ہوا جس سے بھارت کو حوصلہ ملا؟ وکٹر گاؤ

چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں ، وکٹر گاؤ
شائع 10 مئ 2025 04:09pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

چین کے ممتاز تجزیہ کار اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر، وکٹر گاؤ نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے، وہ عالمی سطح پر باعثِ تشویش ہے اور فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔

چینی نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کے پروگرام میں وکٹر گاؤ نے کہا کہ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، فوری طور پر جنگ بندی کریں اور کسی بھی قسم کے مزید تصادم سے گریز کریں تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔

معاملہ جوہری خطرے تک پہنچا تو امریکا بھارت پر اثر ڈال سکتا ہے، سوربھ گپتا

وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس نئی دہلی میں تھے اور فوراً بعد یہ سب کچھ ہو گیا، اب سوال یہ ہے کہ آیا امریکہ اور بھارت نے آپس میں کوئی مشاورت کی یا عسکری تعاون بڑھانے کا وعدہ کیا جس سے بھارت کو یہ حوصلہ ملا ہو کہ وہ کسی ثبوت کے بغیر ہی کارروائی کرے؟

پاک چین تعلقات پر بات کرتے ہوئے وکٹر گاؤ نے چین کا واضح موقف پیش کیا اور کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔

Indian Aggression

India Pakistan Tension

Pakistan India Clash 2025

victor gao

CGTN