معاملہ جوہری خطرے تک پہنچا تو امریکا بھارت پر اثر ڈال سکتا ہے، سوربھ گپتا
معروف تجزیہ کار سوربھ گپتا کا کہنا ہے کہ مودی کے دور میں کشمیر میں اس سے پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں، موجودہ کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں میں کارروائی کی۔
چینی نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کے ایک اہم پروگرام میں حالیہ پاک-بھارت کشیدگی اور بھارت کی جانب سے کیے گئے حملوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں معروف تجزیہ کار سوربھ گپتا نے اہم نکات اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اب خود کو روایتی جنگ کے لیے تیار کر رہا ہے، جبکہ پاکستان اس گنجائش کو کم سے کم رکھنا چاہتا ہے تاکہ صورتحال کسی بڑے تصادم تک نہ پہنچے۔
بھارت نے اپنی سکھ آبادی پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے، پاک فوج
پروگرام کی میزبان سیلی ایہان نے سوربھ گپتا سے سوال کیا کہ کیا بھارت کو پہلے یہ ثابت نہیں کرنا چاہیے تھا کہ پاکستان اس میں ملوث تھا، پھر حملہ کرتا؟ جس پر سوربھ گپتا نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، بھارت کو پہلے ثبوت پیش کرنے چاہیے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے اسرائیل پہلے طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے اور بعد میں بات چیت کرتا ہے، بھارت نے بھی وہی راستہ اختیار کیا ہے۔ اگرمعاملہ جوہری خطرے تک پہنچا تو امریکا بھارت پر اثر ڈال سکتا ہے۔ ہمیں جوہری استحکام کے ساتھ ساتھ اسٹریٹیجک آبی استحکام کے حوالے سے بھی سنجیدہ ہونا پڑے گا.
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔