Aaj News

دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی، عطا تارڑ

پاکستان نے کسی سول آبادی کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ صرف بھارتی فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا، وزیر اطلاعات
شائع 10 مئ 2025 02:58pm

فاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ذمہ دارانہ جوابی کارروائی کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی۔

عطا تارڑ نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان نے کسی سول آبادی کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ صرف بھارتی فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی الزام حقائق کے منافی ہے۔

بھارتی گولہ باری سے 11 افراد شہید، 56 زخمی: وزیراطلاعات آزاد کشمیر

انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام کا واقعہ پاکستانی سرحد سے 200 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر پیش آیا، اور اس واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف اور مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، مگر بھارت نے صرف 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کر کے اس واقعے کو مشکوک بنا دیا۔

Indian Aggression

Atta Tarar

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war

PAKISTAN ATTACK INDIA