Aaj News

بھارتی گولہ باری سے 11 افراد شہید، 56 زخمی: وزیراطلاعات آزاد کشمیر

مجموعی شہادتوں کی تعداد 28 تک پہنچ چکی، مولانا مظہر سعید
شائع 10 مئ 2025 02:30pm

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا مظہر سعید نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں اب تک 11 افراد شہید جبکہ 56 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں 3 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

مولانا مظہر سعید کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 28 تک پہنچ چکی ہے۔ وادی نیلم کے دو دیہات سے 572 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ 29 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور 206 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایل او سی کے علاقوں میں خوراک اور ادویات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے تاکہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

azad kashmir

loc

Indian Aggression

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war

PAKISTAN ATTACK INDIA