Aaj News

پاکستان کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے بند، نوٹم جاری

فضائی حدود کل دن 12 بجے تک بند رہے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
شائع 10 مئ 2025 12:08pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نے ملکی فضائی حدود تمام قسم کی پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن کل دن 12 بجے تک معطل رہے گا، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام سیکیورٹی صورتِ حال اور قومی فضائی سلامتی کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ملکی اور غیر ملکی تمام ایئرلائنز کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور پروازوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

راولپنڈی اور لاہور میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بیان میں مسافروں سے اپیل کی کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد یہ اقدام ایک احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی یا خطرناک صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

Airlines

FLIGHTS CANCELED

airport closed

Airports pakistani airspace