Aaj News

پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے سعودی عرب متحرک، وزرائے خارجہ میں رابطہ

عادل الجبیر نے 8 اور 9 مئی کو بھارت اور پاکستان کا دورہ کیا
اپ ڈیٹ 10 مئ 2025 12:22pm

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب سفارتی سطح پر متحرک ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی گفتگو میں سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے بھارتی حملوں اور پاکستان کے جوابی ردعمل سے سعودی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور علاقائی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان کے تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کی تعریف کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس نازک صورتحال میں قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

پاکستانی جوابی کارروائی سے قبل سعودی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت اور پاکستان، مقصد کیا تھا؟

پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد سعودی عرب کی جانب سے بیان سامنے آگیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے دورہ بھارت اور پاکستان کے بارے میں معلومات دی ہیں اور اس دورے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے اپنے عملے کی نقل و حرکت محدود کر دی

بیان میں کہا گیا کہ سعودی قیادت کی ہدایات پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے 8 اور 9 مئی کو بھارت اور پاکستان کا دورہ کیا۔

پاکستانی آرمی چیف اور بھارتی وزیر خارجہ سے امریکی سیکریٹری خارجہ کا رابطہ، مذاکرات میں معاونت کی پیشکش

بیان کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کو روکنا اور تمام تنازعات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنا ہے۔

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war

PAKISTAN ATTACK INDIA

Saudi Foriegn Minister