Aaj News

پاک فوج نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں الفتح میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کردی

پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا، سکیورٹی ذرائع
شائع 10 مئ 2025 10:29am

پاک فوج نے آپریشن ”بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص“ (آہنی دیوار) میں پاکستانی الفتح میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کردی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے جوابی وار کے لئے شروع کیے گئے۔

آرمی چیف بھارت پر حملے سے قبل نماز فجر ادا کرنے کے بعد ‏کونسی سورۃ تلاوت کی؟

سرکاری خبر رساں ایجنسی (اے پی پی) کے مطابق آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) میں استعمال ہونے والا بیلیسٹک میزائل الفتح کو ان معصوم بچوں کے نام کیا جو بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

وہ لمحہ جب پاکستان کے بہادر شاہین دشمن کی سرزمین پر وار کرنے نکلے

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا۔ یہ پاکستانی معصوم بچے بھارتی جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔

Pakistan India Clash 2025

PAKISTAN ATTACK INDIA

Operation Bunyan Um Marsoos