Aaj News

پاکستان نے فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے جزوی بند کر دی

فضائی حدود دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی ، ایئرپورٹس اتھارٹی
شائع 10 مئ 2025 04:20am

پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کو دوپہر 12بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، فضائی حدود آج رات سے کل دوپہر 12بجے تک بند رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ بھارت کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، شورٹ کوٹ اور دیگر شہروں میں فضائی حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔

airport closed

Airports pakistani airspace