بی بی سی نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کردی، بھارت کو پھر شرمندگی کا سامنا
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھارت کے رافیل طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی جس سے بھارتی کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس نے تین ویڈیوز کی تصدیق کی ہے، جن میں مبینہ طور پر فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیارے کے ملبے کو دکھایا گیا ہے، جو وہی طیارے ہیں جو بھارتی فضائیہ نے استعمال کیے تھے۔
بی بی سی ویریفائی کے مطابق ایک ویڈیو میں بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا کے قریب ایک کھیت میں فوجیوں کو طیارے کے ملبے جمع کرتے دکھایا گیا ہے۔
5 طیارے، 77 ڈرونز گرا کر پاکستان کو روایتی جنگ میں بھارت پر برتری حاصل ہوچکی، عطا تارڑ
بی بی سی نے بتایا کہ وہ دو مزید ویڈیوز بھی اسی مقام سے رات کے وقت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، جن میں سے ایک ویڈیو میں کھیت میں ملبہ دکھایا گیا، جبکہ دوسری ویڈیو میں ایک شعلہ آسمان میں بلند ہوتا ہے اور بعد ازاں کھلے میدان میں آگ لگتی دکھائی دیتی ہے۔
برطانوی فوج کے سابق افسر جسٹن کرمپ نے بی بی سی ویریفائی کو بتایا کہ ملبے میں موجود باقیات فرانسیسی ایئر ٹو ایئر میزائل کی معلوم ہوتی ہیں، جو Mirage 2000 اور Rafale جنگی طیاروں دونوں پر استعمال کیے گئے۔
پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 48 ڈرونز گرا دیے، تعداد 77 ہوگئی
بی بی سی ویریفائی نے یہ بھی ذکر کیا کہ سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر گردش کر رہی ہے جس میں ایک طیارے کے پچھلے حصے (ٹیل فن) پر ”BS001“ اور ”Rafale“ کے الفاظ کندہ ہیں۔ تاہم، گوگل کی ریورس امیج سرچ نے اس تصویر کا کوئی پرانا ورژن نہیں دکھایا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تصویر حالیہ ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔