Aaj News

جوتے پر پاؤں رکھنے والی مداح کے ساتھ ٹام کروز کے سلوک نے سب کو حیران کر دیا

ٹام نے حال ہی میں جنوبی کوریا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی
شائع 09 مئ 2025 03:26pm

ہالی وڈ کے مشہور و معروف سپر اسٹار ٹام کروز نہ صرف اپنی زبردست اداکاری اور ایکشن فلموں کے لیے مشہور ہیں بلکہ حالیہ واقعہ نے ثابت کر دیا کہ وہ انسانیت اور عاجزی میں بھی کسی سے کم نہیں۔

ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ”مشن: امپوسیبل-دی فائنل ریکوننگ“ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں جنوبی کوریا کا دورہ کیا، جہاں ان کی مداحوں سے ملاقات نے لوگوں کے دل میں مزید محبت بھردی۔

62 سالہ ٹام کروز کی جوانی کا راز، کیا پلاسٹک سرجری نے بڑھتی عمر کو شکست دی؟

ایک اسٹاپ پر جب ٹام کروز مداحوں سے بات کر رہے تھے تو ایک خاتون مداح جذبات کی شدت میں آ کر ان کے قریب ہو گئیں اور بے دھیانی میں ان کے جوتے پر پاؤں رکھ دیا۔ جیسے ہی خاتون کو اپنی غلطی کا احساس ہوا، انہوں نے فوراً معذرت کی۔ لیکن ٹام کروز نے جو جواب دیا، اس نے نہ صرف اس خاتون کا دل جیت لیا بلکہ لاکھوں دیگر مداحوں کے دلوں میں بھی ان کے لیے عزت اور محبت بڑھا دی۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا, ’آپ کو معذرت کرنے کی ضرورت نہیں، یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ آپ نے میرے جوتے پر پاؤں رکھا۔‘

ایسا جواب کسی بڑے دل والے ہی کا ہوسکتا ہے۔ ٹام کروز کا یہ سادہ، مہربان اور عاجزانہ رویہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔

اسی ملاقات میں ایک اور مداح نے جب ان سے آٹوگراف مانگا تو ٹام نے نہ صرف آٹوگراف دیا بلکہ محبت بھرے انداز میں کہا، ’مجھے تم سے محبت ہے‘۔ اس کے بعد انہوں نے مداح سے ہاتھ ملایا اور اس کے ساتھ ایک سیلفی بھی بنائی۔

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور اینا ڈی آرمس کے درمیان تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں

یہ چھوٹے مگر قیمتی لمحات ٹام کروز کی شخصیت کے اُس پہلو کو اُجاگر کرتے ہیں جو اسکرین کے پیچھے چھپا رہتا ہے ہے لیکن جب وہ عوام میں آتا ہے تو انکساری، محبت، اور احترام کے جزبے سے سرشار ہوتا ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنا بلکہ دنیا بھر میں ان کی شخصیت کا ایک نیا، مثبت اور نرم گوشہ لوگوں کے سامنے آیا۔ ٹام کروز ایک بار پھر ثابت کر گئے کہ اصل سپر اسٹار وہی ہوتا ہے جو اپنے مداحوں کو عزت دے، چاہے وہ کسی بھی لمحے میں کتنے ہی جذباتی کیوں نہ ہو جائیں۔

Tom Cruise

Mission Impossible The Final Reckoning

Up coming film