Aaj News

کوئٹہ : پہلی بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ، نامور باکسرز شریک

بلوچستان میں باکسنگ اور دیگر کھیلوں کے لیے شاندار مواقع موجود ہیں، کھلاڑی
شائع 09 مئ 2025 02:54pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے نامور باکسرز شریک ہو رہے ہیں۔ اس تاریخی مقابلے کے ذریعے نہ صرف شہر میں کھیلوں کا نیا دور شروع ہو رہا ہے بلکہ بلوچستان کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔

منتظمین کے مطابق باکسنگ کی دنیا میں کوئٹہ نے ہمیشہ بڑے نام پیدا کیے ہیں اور اس چیمپئن شپ کے ذریعے ایک بار پھر کوئٹہ باکسنگ کا مرکز بن گیا ہے۔ عالمی باکسرز کا کہنا ہے کہ پاکستان، خصوصاً بلوچستان میں باکسنگ اور دیگر کھیلوں کے لیے شاندار مواقع موجود ہیں۔

چیمپئن شپ کے انعقاد کے بعد کوئٹہ کی نوجوان خواتین کھلاڑی بھی پرعزم نظر آتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب عالمی کھلاڑیوں کی موجودگی سے مقامی ٹیلنٹ کو نئی راہیں میسر آئیں گی۔ بین الاقوامی باکسرز کی آمد نے کھیلوں سے محبت رکھنے والوں کے لیے جوش و جذبے کو دوچند کر دیا ہے۔

ہرانے کے بعد پاکستانی باکسر کا بھارتی باکسر کو انوکھا تحفہ

کوئٹہ میں اس عالمی مقابلے کو کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں مزید بڑے ایونٹس کے دروازے کھولے گا۔

بلوچستان

quetta

boxing

International Boxing Championship

boxers