Aaj News

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی یو اے ای منتقلی، فائنل 18 مئی کو کرانے پر غور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی یو اے ای روانگی کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے، پی سی بی حکام
شائع 09 مئ 2025 02:34pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی متحدہ عرب امارات منتقلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باقی ماندہ میچز کے انعقاد کے لیے مختلف آپشنز پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو ہی کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پی سی بی حکام کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی یو اے ای روانگی کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے یو اے ای روانہ کیا جائے گا، جبکہ بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو ویزے ملتے ہی سفر کی اجازت دی جائے گی۔

پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل 10 دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ، پی سی بی کی تصدیق

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے فائنل سمیت مجموعی طور پر آٹھ میچز باقی ہیں جنہیں اب متحدہ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد جلد باضابطہ شیڈول جاری کرے گا۔

UAE

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

psl 10

PSL 2025

remaining matches