Aaj News

فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی طیاروں کی تباہی پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

چیف جسٹس آف الہ آباد ہائی کورٹ کا مودی کو خط ،حکومتی پالیسیوں اور رویے پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔
شائع 09 مئ 2025 11:00am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن اور حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کو پہنچنے والے شدید نقصان پر بھارت کے اندر سے بھی تنقیدی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ چیف جسٹس آف الہ آباد ہائی کورٹ، جسٹس ارن بھنسالی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے متعدد اہم نکات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خط کے متن میں جسٹس ارن بھنسالی نے پاکستان کی جانب سے پانچ رافیل طیاروں کی تباہی کو بھارتی فضائیہ کے لیے ایک سنگین دھچکا قرار دیا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر فالس فلیگ آپریشن جیسے خطرناک اقدامات سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مودی حکومت نے سچ چھپانے کیلئے ہزاروں ایکس اکاؤنٹ بلاک کرنے کی درخواست کردی

خط میں بھارتی اقلیتوں کے خلاف جاری حکومتی پالیسیوں اور رویے پر بھی گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے، جسٹس بھنسالی نے کہا کہ ملک کے اندرونی اتحاد اور آئینی اقدار کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کسی بھی جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

مودی کی سازش بے نقاب: بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی

جسٹس بھنسالی کی جانب سے مودی کو بھیجے گئے اس خط کو بھارت میں جمہوری اداروں اور آزاد عدلیہ کی طرف سے ایک نایاب اور جرأت مندانہ قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

modi government

false flag operation

ModiExposed

Rafale Fighter Jets

India Pakistan Tensions