Aaj News

مرید کے میں بھارتی حملے پر عالمی میڈیا کیا کہتا ہے

پاکستان نے غیر ملکی صحافیوں کو مرید کے اور دیگر مقامات کا دورہ کرایا تھا جہاں پر بھارت نے میزائل گرائے۔
شائع 09 مئ 2025 10:42am

بھارت نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے پاکستان کے شہر مرید کے میں واقع ایک مسجد کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک شخص شہید جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی جارحیت سے متعلق بتایا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے، جن میں مجموعی طور پر 26 افراد شہید اور 46 شہری زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد ”سبحان اللہ“ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 13 افراد شہید ہوئے جن میں 2 تین سالہ بچیاں، 7 خواتین اور 4 مرد شامل تھے، جبکہ 9 خواتین سمیت 37 افراد زخمی ہوئے۔ مظفرآباد کے قریب مسجد ”بلال“ پر حملے میں 3 شہری شہید اور ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوئے تھے۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری، نومولود بچی سمیت 4 افراد شہید

جبکہ کوٹلی میں مسجد ”عباس“ کو نشانہ بنایا گیا جہاں 16 سالہ بچی اور 18 سالہ نوجوان شہید جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوئیں، مریدکے میں مسجد ”ام القریٰ“ پر حملے میں 3 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے غیرملکی میڈیا کو ان متاثرہ مقامات کا دورہ کرایا گیا تھا جہاں بے گناہ معصوم شہری مارے گئے جس کے بعد بھارت کا اصل چہرہ عالمی میڈیا سامنے لایا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ مریدکے وہ پہلا مقام تھا جہاں اس رات بھارتی میزائلوں نے حملہ کیا۔ سرکاری اہلکار نے بتایا کہ دو ہفتے قبل پہلگام حملے کے بعد، پاکستانی حکام نے مریدکے پر بھارتی حملے سے آگاہ کردیا تھا۔

یہ سوچنا بھی نہیں چاہیئے کہ حملہ ہوگا اور پاکستان جواب نہیں دے گا، پاکستانی سفیر

بدھ کی صبح مریدکے میں درجنوں افراد نے ایک وسیع علاقے کے گرد جمع ہو کر بھارتی میزائل حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ یہ علاقہ لاہور شہر سے صرف چند منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے۔

بی بی سی کی ٹیم نے مقامی افراد سے بات کی جنہوں نے حملے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ ایک شخص نے بتایا:

”بھارت حملے میں مرکزی مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ آسمان روشن ہو گیا تھا اور ایسا لگا جیسے آسمان سرخ ہو گیا ہو۔“

پاک فوج نے اوکاڑہ اور عارف والا میں مزید 5 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا

ایک اور شخص نے بی بی سی کو بتایا کہ اچانک ایک میزائل آیا اور دھماکہ ہوا۔ میں فوراً گھر سے باہر نکل آیا۔ میں نے مسجد کے قریب پہنچا ہی تھا کہ تین مزید دھماکے ہوئے۔ ان کی آواز بہت تیز تھی۔

بی بی سی کے مطابق یہ تباہی بھارتی میزائلوں کے حملے کا نتیجہ تھی یہاں موجود ملبے کی صورت حال نے اس بات کی گواہی دی کہ یہ حملہ انتہائی شدید تھا اور اس کا اثر نہ صرف عمارتوں بلکہ پورے علاقے پر پڑا۔

Indian Aggression

Pakistan India diplomatic tension

India Pakistan War

India Pakistan Tensions

Pakistan India Clash 2025

muridke