Aaj News

بہاولنگر میں پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بہاولنگر میں ایک اور ہیروپ ڈرون کو نشانہ بنایا ہے، وزیر اطلاعات
شائع 09 مئ 2025 01:23am

پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے داغے گئے ایک اور اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس نے بھارتی ہیروپ ڈرون گرایا، انہوں نے اس سے پہلے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی ہو گی اور بھرپور ہو گی، کارروائی کب ہوگی انڈیا کو اس کا انتظار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم نے نہ صرف بھارت کے طیارے گرائے بلکہ ان کا غرور بھی خاک میں ملایا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کئے۔

پاکستان میں بھارتی ڈرونز کیوں آئے؟ حامد میر نے بھارتی منصوبہ بے نقاب کر دیا

لاہور: والٹن میں فائرنگ کی آوازیں، سائرن بج اٹھے، شہریوں میں خوف و ہراس

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں صبح کے وقت دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا تھا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا تھا۔

عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔

Attaullah Tarar

Pakistan India Clash 2025

Pakistan shoots down

Indian drone in Bahawalnagar