Aaj News

پولیس کا بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

نومئی واقعات کے حوالے سے سچائی جانچنے کے لیے پولی گرافک سمیت دیگر ضروری سائنسی ٹیسٹ کروائے جانا اہم ہے، درخواست
شائع 08 مئ 2025 01:04pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

نومئی کے مقدمات میں پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں باقاعدہ درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے نومئی واقعات کے حوالے سے سچائی جانچنے کے لیے پولی گرافک سمیت دیگر ضروری سائنسی ٹیسٹ کروائے جانا اہم ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست کی سخت مخالفت کی۔

سپریم کورٹ کی نومئی واقعات سے متعلق کیسز کا ٹرائل چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت

انہوں نے اپنے ابتدائی دلائل میں کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔لاہورکی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تمام فریقین کے مؤقف سننے کے بعد کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو ہدایت دی کہ وہ اپنے مؤکل سے ہدایات لے کر عدالت میں پیش ہوں۔

imran khan

Test

9 May Cases