Aaj News

کراچی ائیرپورٹ بند، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال

مسافر اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں، ترجمان پی اے اے
اپ ڈیٹ 08 مئ 2025 02:38pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں اور وہاں پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ترجمان پی اے اے نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ تاحال فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ پی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ آج شام 6 بجے تک بند رہے گا۔

ایئرپورٹس پر مسافروں کو ضروری ہدایات دی جا رہی ہیں جبکہ ایئرلائنز پروازوں کی روانگی اور آمد سے متعلق اپ ڈیٹس فراہم کر رہی ہیں۔

flight operation

Flights

Airports