Aaj News

بھارت نے اپنے 21 ایئرپورٹس دو دن کے لیے بند کر دیے

کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا
شائع 08 مئ 2025 09:01am

پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف سے بھارت نے فوری طور پر اپنے شمالی اور شمال مغربی علاقوں کے 21 ہوائی اڈے بند کر دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پابندی ہفتہ تک برقرار رہے گی، جس کے دوران تمام شیڈول پروازیں معطل رہیں گی۔

سی این این کے مطابق، امرتسر پولیس کے سینئر افسر شری سری ویننیلا نے بھارتی خبر رساں ایجنسی ”اے این آئی“ کو بتایا کہ ’تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر سیل کر دیے گئے ہیں، اور سیکیورٹی اہلکاروں اور عملے کے سوا کسی کو اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘

لاہور: پے در پے 3 دھماکوں کی آوازیں، امرتسر میں بلیک آؤٹ

متعدد بھارتی اور بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے شمالی بھارت کے لیے پروازیں منسوخ کرنے یا متبادل راستے اختیار کرنے کی ایڈوائزریز جاری کر دی ہیں۔

پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، بھارت اور یورپ کے درمیان متعدد بین الاقوامی پروازیں پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث متبادل راستوں پر منتقل کر دی گئی ہیں۔

فرانس نے بھارتی رافیل تباہ ہونے کی تصدیق کر دی، سی این این

دوسری جانب کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے، اور ہدایت کی گئی ہے کہ مسافر متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔

قبل ازیں، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستان نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی تھی اور ملک کے تمام ہوائی اڈے معمول کے مطابق کام کر رہے تھے۔

India Pakistan War

India Pakistan Tensions

Pakistan India Clash 2025

Indian Airports Closed