Aaj News

حب: اغوا ہونے والے پانچ پولیس اہلکار تاحال بازیاب نہ ہو سکے

اہلکاروں کے اہل خانہ نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے فوری اقدامات کی اپیل کردی۔
شائع 08 مئ 2025 08:50am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

مچھ جیل قیدیوں کی منتقلی کے دوران اغوا کیے گئے پانچ پولیس اہلکار تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔ مغوی اہلکاروں کا تعلق لسبیلہ اور حب سے ہے۔

اہلکاروں کے اہل خانہ نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے فوری اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بچے اپنے والد کی واپسی کے منتظر ہیں۔ ورثا نے جذباتی انداز میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر کے کفیل لاپتا ہیں، اُن کی زندگیوں کا سوال ہے۔

متاثرہ خاندانوں نے تمام بلوچ رہنماؤں اور قبائلی عمائدین سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس معاملے میں مداخلت کریں اور ان کے پیاروں کی رہائی میں کردار ادا کریں۔

تاحال مغوی اہلکاروں کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔ متاثرہ خاندان شدید اضطراب اور کرب کی کیفیت میں مبتلا ہیں، اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ان کی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بلوچستان

kidnapping

prisoners

Hub