بھارتی حملہ قابل مذمت، فیصلہ کن جواب جاری ہے: وزیراعظم شہباز شریف
اقوام افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا حوصلہ اور عزم غیر متزلزل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں پاکستان کے بہادر افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ دشمن کو کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
India Pakistan Tension
Pakistan India Clash 2025
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔