Aaj News

آپ کا فون سام سنگ ہے تو یہ ایک نئی اپڈیٹ ہرگز انسٹال نہ کریں

سام سنگ کی اپڈیٹ کے بعد صارفین کو بیٹری مسائل کا سامنا
شائع 06 مئ 2025 03:00pm

سام سنگ نے حال ہی میں اپنے فلیگ شپ گلیکسی S23 سیریز کے لیے اینڈروئڈ-15 پر مبنی One UI 7 اپڈیٹ جاری کی ہے، جس میں نیا یوزر انٹرفیس اور جدید ’گلیکسی اے آئی‘ ٹولز شامل کیے گئے ہیں، جیسے کہ ’آڈیو ایریزر‘۔ تاہم، یہ اپڈیٹ تمام صارفین کے لیے خوش آئند ثابت نہیں ہوئی۔

بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایات بڑھ گئیں

متعدد صارفین نے ’ریڈٹ‘ اور سام سنگ کے فورمز پر شکایت کی ہے کہ اپڈیٹ کے بعد اُن کے فون کی بیٹری پہلے کی نسبت بہت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ ایک صارف نے بتایا کہ انہیں دن میں کئی بار اپنے گلیکسی S23 کو چارج کرنا پڑتا ہے، حالانکہ وہ صرف ’ریڈٹ‘ اور یوٹیوب استعمال کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر صارف کو یہ مسئلہ درپیش نہیں۔ کچھ افراد نے بیٹری کی بہتر کارکردگی کی اطلاع دی ہے، جبکہ دیگر نے کسی خاص فرق کا ذکر نہیں کیا۔ ان متضاد تجربات نے اس بات پر سوالات اٹھا دیے ہیں کہ آخر اصل مسئلہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی سافٹ ویئر اپڈیٹس کے بعد اینڈرائیڈ سسٹم کی بیٹری آپٹیمائیزیشن دوبارہ سے شروع ہوتی ہے۔ اس دوران فون کو صارف کی عادات، ایپس کے استعمال اوراسکرین ایکٹیویٹی کو دوبارہ سیکھنا پڑتا ہے۔ اس عمل میں چند دن سے لے کر کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

کیا بیٹری پرفارمنس واپس معمول پر آئے گی؟

یہ سوال اکثر صارفین اٹھاتے ہیں کہ ایک سال پرانا فلیگ شپ فون ہر اپڈیٹ کے بعد بیٹری پرفارمنس کو کیوں بھول جاتا ہے۔ تاہم، یہ اینڈرائیڈ کے سسٹم کا ایک پرانا طریقہ کار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارف کچھ دن صبر سے کام لیں تو بیٹری پرفارمنس دوبارہ بہتر ہو سکتی ہے۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ گلیکسی S23 سیریز اپڈیٹ کے بعد اپنی سابقہ کارکردگی پر واپس آ سکے گی یا نہیں۔

ANDROID PHONES

Samsung Phones

Galaxy S23 series

Phone Updates