Aaj News

پولیس کی کچے میں کارروائی، صحافی کا قاتل ڈاکو ڈرون حملے میں ہلاک

ڈاکو شیرو صحافی جان محمد مہر کا قاتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔
اپ ڈیٹ 06 مئ 2025 11:42pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

شکارپور پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈرون کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث خطرناک ڈاکو شیرو کو ہلاک کر دیا۔ ایس ایس پی شکارپور کے مطابق یہ کارروائی چک کے کچے میں کی گئی جہاں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈرون کے ذریعے ڈاکووں کو نشانہ بنایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو شیرو سکھر میں صحافی جان محمد مہر کے قتل میں براہ راست ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔ کارروائی کے بعد شکارپور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ دیگر ممکنہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا گیا

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کی تصدیق

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کے کیفرکردار تک پہنچنے کی تصدیق کردی۔ انھوں نے کہا کہ کامیاب کارروائی میں مرنے والے دیگر ڈاکوؤں کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

ضیالنجار نے کہا کہ گھوٹکی، شکارپور، ڈسٹرکٹ میں امن و امان میں بہتری آئی ہے،انہوں نے اعتراف کیا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں تیزی نظر آئی ہے، ایڈیشنل آئی جی کو کہا ہے میرے ساتھ بیٹھیں۔

یاد رہے کہ سینئر صحافی جان محمد مہر کو گزشتہ برس سکھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس پر صحافتی حلقوں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو شیرو کی ہلاکت اس اہم کیس میں بڑی پیشرفت ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

journalist

jan mohammad mahar

drown attack