Aaj News

فیکٹری میں روبوٹ کی مالک پر اچانک حملہ کرنے اور فرار ہونے کی کوشش، ویڈیو وائرل

واقعے کی ویڈیو نے سائنس فکشنز فلموں کا منظر پیش کردیا
شائع 06 مئ 2025 01:18pm

روبوٹ کے انسانوں پر حملے کی مختلف ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جنہیں دیکھ کر بعض ماہرین خدشہ ظاہر کرتے ہیں کہ مستقبل میں روبوٹ انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

وہیں ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک چینی فیکٹری میں چھوٹی کرین سے لٹکا ہوا روبوٹ اچانک انسانوں پر حملہ اور ہوتا ہے اور فرار ہونے کی بھی کوشش کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی فیکٹری میں ایک اینڈرائڈ روبوٹ کو کرین کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ انسانوں پر حملہ آور ہوگیا۔ اس واقعے کی ویڈیو نے سائنس فکشنز فلموں کا منظر پیش کیا، جہاں روبوٹ غصے میں آکر اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں، اور قریب موجود انسانی کارکن خوف کے مارے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

چین نے انسانوں کی طرح دوڑنے والا جدید ’تیانگ گانگ‘ روبوٹ تیار کرلیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ کے وحشیانہ عمل کے باعث مہنگا کمپیوٹر زمین پر گرجاتا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں یہ منظر دکھایا گیا جب روبوٹ کے ہینڈلرز اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں، غالباً یہ سمجھا جا رہا تھا کہ روبوٹ کہیں فرار نہ ہوجائے یا کسی کو نقصان نہ پہنچا دے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جو مجھے روبوٹ سے خوف دلاتی ہے۔ یہ ایک ٹیکنالوجی ہے جسے مجھے لگتا ہے ہم نے حد سے زیادہ آگے بڑھا لیا ہے۔

آئندہ 5 سالوں میں روبوٹس انسانی سرجنز کو پیچھے چھوڑ دیں گے، ایلون مسک کا دعویٰ

ایک اور صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ میں واحد شخص ہوں جس نے ’ٹرمنیٹر‘ فلم دیکھی ہے۔“

یہ ویڈیو روبوٹکس کی بڑھتی ہوئی ترقی کے ساتھ پیدا ہونے والے خطرات اور خدشات کو اجاگر کرتی ہے، جہاں کچھ لوگ ٹیکنالوجی کی اس تیز رفتار ترقی کو مزید احتیاط کے ساتھ اپنانے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

Attacks

VIDEO GOES VIRAL

robot wakes up

trying to escape

chinese factory