Aaj News

لکی مروت: مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، 2 افراد زخمی

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
شائع 06 مئ 2025 10:20am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر میں دریائے گمبیلا پل کے قریب مسافر گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم طبی عملہ مکمل نگہداشت فراہم کر رہا ہے۔

کوئٹہ میں نیو سریاب روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے تاکہ مزید کسی ممکنہ خطرے کا جائزہ لیا جا سکے۔

Blast

injured

lucky marwat