Aaj News

پہلگام فالس فلیگ کے خلاف بنگلہ دیشی عوام نے پاکستان کے حق میں ریلی نکالی

شرکاء کی پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی، بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا
شائع 05 مئ 2025 07:11pm

پہلگام میں پیش آئے مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے خلاف بنگلہ دیشی عوام نے بھارت کے خلاف آواز بلند کر دی۔ بنگلہ دیش میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی عوام پاکستان کے اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار، بنگلہ دیش کے کئی شہروں پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

زرائع کے مطابق ریلی میں بنگلہ دیشی عوام نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور مودی کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔

ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پوری دنیا پر مودی سرکار کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے حملے کا ڈرامہ رچا کربین الاقوامی سطح پراپنی ساکھ مزید کمزورکردی، یہ ریلی مودی سرکار کے منہ پر زور دار تماچہ ہے۔

Pahalgam Falls Flag Operation

people hold rally

hold rally

support of Pakistan