Aaj News

صدر ٹرمپ نے خطرناک قیدیوں کو رکھنے والی جیل دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا

الکاٹراز جیل دوبارہ کھولنے کا فیصلہ "صرف ایک خیال تھا" جس پر اب عمل کی جائے گا، امریکی صدر
شائع 05 مئ 2025 12:14pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطرناک مجرموں کو رکھنے والی الکاٹراز جیل دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ وفاقی بیورو آف پرزنز کو ہدایت دے رہے ہیں کہ مشہور زمانہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ تعمیر کر کے کھول دیا جائے تاکہ وہاں امریکا کے سب سے خطرناک اور سفاک مجرموں کو قید کیا جا سکے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر لکھا کہ آکٹرٹراز کو دوبارہ تعمیر کر کے کھولیں! انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم ایک زیادہ سنجیدہ قوم تھے، تو ماضی میں ہم نے کبھی بھی سب سے خطرناک مجرموں کو جیل میں بند کرنے سے گریز نہیں کیا تھا اور انہیں ہر اُس شخص سے دور رکھا تھا جنہیں وہ نقصان پہنچا سکتے تھے۔

ٹرمپ کی گرین لینڈ کو نئی دھمکی سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا

آکٹرٹراز جیل، جو 1963 میں بند ہوگئی تھی، ماضی میں امریکہ کے سفاک مجرموں جیسے کہ آل کیپون کو اس میں قید کر رکھا تھا۔ اب یہ سان فرانسسکو کے سب سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ اس کا خرچ دیگر جیلوں سے تقریباً 3 گنا زیادہ تھا۔

صدر ٹرمپ نے فلوریڈا سے وائٹ ہاؤس واپس آتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ”صرف ایک خیال تھا“ جس پر انہوں نے عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الکاٹراز کو بڑا، جدید اور محفوظ بنایا جائے گا، اس میں سیکیورٹی کے تمام تقاضے شامل ہوں گے۔ محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے تعاون سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر زور دے رہا ہوں۔

ٹرمپ نے غیر ملکی فلمیں قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیں

واضح رہے کہ الکاٹراز جیل کے جزیرے پر بنی ہونے کی وجہ سے فرار تقریباً ناممکن سمجھا جاتا تھا، جیل کے ریکارڈ کے مطابق وہاں سے کوئی قیدی باضابطہ طور پر فرار نہیں ہو سکا، تاہم 5 افراد ایسے تھے جنہیں لاپتہ قرار دیا گیا۔

ٹرمپ کی جانب سے الکاٹراز جیل کی دوبارہ تعمیر اور کھولنے کا اعلان سیاسی طور پر بحث کا مرکز بن چکا ہے، اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا یہ منصوبہ حقیقت میں کسی مرحلے تک پہنچے گا یا صرف ایک سیاسی بیانیہ رہے گا۔

Donald Trump Announces

alcatraz prison

reopen orders