Aaj News

امریکی شہریوں کو بھارت اور پاکستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت، ٹریول ایڈوائزری جاری

بھارت میں دہشتگرد بغیر وارننگ کے حملہ کر سکتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
شائع 05 مئ 2025 08:33am

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھارت اور پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں دہشت گرد کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں۔ امریکی شہری بھارت کے سفر سے گریز کریں۔ پاک بھارت سرحد، ایل او سی کے قریبی علاقوں میں مسلح تصادم کا خدشہ ہے۔ جہاں دونوں ممالک کی فوجیں موجود ہیں۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں دہشتگرد بغیر وارننگ کے حملہ کر سکتے ہیں، وہاں سیاحتی مقامات، شاپنگ مالز پر حملے ہوسکتے ہیں۔

خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

ایڈوائزری میں بھارتی سیاحتی مقامات پر جرائم، تشدد اور جنسی حملوں کی اطلاعات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو ان علاقوں میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی مودی سے ملاقات، حملے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں- عطا تارڑ

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیاحتی مقامات پر تشدد، جرائم اور جنسی حملوں کی رپورٹس ہیں، جبکہ بھارتی حکام کے مطابق ملک میں ریپ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، سرحد اور ایل سی کے قریبی علاقوں میں مسلح تصادم ہو سکتا ہے۔

US citizens

INDIA AND PAKISTAN

US Travel Advisory