Aaj News

جدید رافیل طیاروں کے باوجود بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کیسے ناکام ہوئی

یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز تھے، پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم انہیں جام کردیا
اپ ڈیٹ 04 مئ 2025 10:12pm

پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنایا اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔

صحافی شہزاد اقبال نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 4 روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لئے انبالہ فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔

ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام کر دیے جس سے ان طیاروں کا آپس میں اور زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

پہلگام ڈرامے سے ہوا نکل چکی، پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کی بھارتی کوشش کا بھی جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعات

پاک فضائیہ کے جے ٹین سی (J10C) طیارے بھی کسی بھی قسم کی کارروائی روکنے کے لئے فضا میں موجود تھے ، پاک فضائیہ کی موثر جوابی کارروائی کی وجہ سے بھارتی طیاروں کو واپس انبالہ کے بجائے سری نگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم بھارتی طیاروں کے نظام کو جام نہ کرتا تو بھارت پاکستانی حدود میں کوئی کارروائی کر سکتا تھا۔ یہ کارروائی بالکل ویسی ہی تھی جیسے 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے مگ 21 طیارے کے ساتھ کی گئی، تاہم اس بار مقابلے میں بھارت کے جدید رافیل طیارے تھے۔

پہلگام حملہ نریندر مودی کی ناقص سیاسی پالیسیوں کا نتیجہ قرار

مزید یہ کہ اطلاع ملنے پر کہ بھارت جمعہ کو ایک اور کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، پی اے ایف نے فوری طور پر 40 سے 50 لڑاکا طیارے بشمول F-16، J-10C اور JF-17 فضا میں روانہ کر دیے، جس کے بعد بھارتی فضائیہ نے اپنا منصوبہ ترک کر دیا۔

بھارتی طیارے 200 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے اور اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے ہی پاکستان میں حملہ کر سکتے تھے۔ تاہم دوسری جانب پاکستانی طیارے چینی ساختہ پی ایل 15 میزائلوں سے لیس تھے اور بھارتی طیاروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے نشانی بنا سکتے تھے۔

**فالس فلیگ آپریشن: بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا**

یہ واقعہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج، خاص طور پر فضائیہ، الیکٹرانک، سائبر اور اسپیس وارفیئر کے شعبوں میں بھارت پر برتری رکھتی ہیں۔ پی اے ایف نے ان جدید صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی عزائم کو ایک بار پھر خاک میں ملا دیا۔

یاد رہے کہ 2019 میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے خود اعتراف کیا تھا کہ اگر اس وقت بھارت کے پاس رافیل طیارے ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ لیکن اب، جب بھارت کے پاس رافیل موجود ہیں، تب بھی وہ پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کے باعث اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا۔

Rafale aircraft

Indian attempt

Pakistan failed again