Aaj News

بھارتی عدالت نے سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا

عدالت کا حریت رہنما کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
شائع 04 مئ 2025 01:48pm

بھارتی عدالت نے سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔

بھارتی عدالت نے عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کو چارج شیٹ جاری کیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کے خلاف این آئی اے نے سرینگر کی عدالت میں مختلف مقدمات درج کئے ہیں۔

عدم پیشی کے باعث عدالت نے بذریعہ نوٹس انہیں اشتہاری قرار دیکر بھارتی پولیس کو حکم دیا کہ الطاف احمد بٹ جہاں کہیں سے بھی ملے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

Hurriyat leader

altaf butt