Aaj News

بیرسٹر سیف کی امریکی وفد سے اہم ملاقات؛ پہلگام فالس فلیگ کے بعد خطے کی کشیدہ صورتحال پر گفتگو

وفد نے امریکا کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی
شائع 03 مئ 2025 08:02pm
ملاقات کی تصویر
ملاقات کی تصویر

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کی امریکہ کے پولٹیکل مشن کے وزیر اور کمیشن کے قائمقام ڈپٹی ہیڈ سے ملاقات کی، ملاقات میں پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اورانڈیا کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورامن امان سمیت ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بیرسٹر سیف نے بانی چیئرمین سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف سے امریکہ کے پولٹیکل مشن کے وزیر اور کمیشن کے قائمقام ڈپٹی ہیڈ نے ملاقات کی، ملاقات میں پہلگام کے فالس فلیگ اپریشن کے بعد پاکستان اورانڈیا کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں امن امان سمیت ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو، ملاقات میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

بیرسٹرسیف نے مودی کے جنگی جنون کے حوالے سے بھی گفتگو کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختون خوا میں امن امان کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا۔ بیرسٹر سیف نے بانی چیئرمین سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں صوبے اور خاص کر ضم اضلاع کے معاملات اور ترقیاتی عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا حکومت ضم اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت امن امان، تعلیم کے فروغ اور صحت سہولیات پر کثیر بجٹ خرچ کر رہی ہے، وفد نے عوامی فلاح وبہبود کے لئے خیبر پختون خوا حکومت کے اقدامات کو سراہا اورامریکا کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

peshawar

barrister saif

Amrica Delegation meet