Aaj News

کراچی میں بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

پیر سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع 03 مئ 2025 04:57pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر آ گئی، محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 مئی کی شام سے بارش کا آغاز متوقع ہے، جو ایک سے دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمی سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی حاصل ہونے کی وجہ سے تقویت مل رہی ہے، جس کے تحت سندھ کے دیگر علاقوں کے ساتھ کراچی میں بھی بادل برسنے کا قوی امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ سسٹم سندھ کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا، اور کراچی میں بھی موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

karachi weather

rian in karachi