Aaj News

پرانی گاڑی کے بدلے نئی سوزوکی آلٹو حاصل کرنے کا شاندار موقع، کمپنی نے آفر لگا دی

کسی بھی برانڈ کی پرانی گاڑی لائیں اور سوزوکی آلٹو کا نیا ماڈل لے جائیں
شائع 03 مئ 2025 12:18pm

سوزوکی موٹرز نے صارفین کے لیے ایک شاندار اور منفرد ”گاڑی ایکسچینج پروگرام“ متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت اب آپ اپنی پرانی گاڑی کے بدلے جدید فیچرز سے لیس نئی ”سوزوکی آلٹو“ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ آپ کسی بھی برانڈ کی پرانی گاڑی لا کر سوزوکی آلٹو کے تازہ ترین ماڈل سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ سوزوکی ٹیکسلا موٹرز میں گاڑی کی مکمل جانچ پڑتال، رہنمائی اور ایکسچینج کا تمام عمل فراہم کیا جا رہا ہے۔

نئی سوزوکی آلٹو میں سائیڈ ٹرن لیمپ ( جو صرف AGS ویریئنٹ میں دستیاب ہیں)، پاور ونڈوز (سامنے اور پچھلے دونوں)، سیٹ بیلٹ انڈیکیٹر (جو کہ اب تمام ویریئنٹس میں معیاری دستیاب ہیں)، زیادہ کنٹرول اور محفوظ ڈرائیونگ کے لیے اے بی ایس بریکنگ سسٹم دئے گئے ہیں۔

کس طرح استفادہ حاصل کریں؟

دلچسپی رکھنے والے صارفین اپنی گاڑی کی قیمت اور ایکسچینج سے متعلق معلومات کے لیے سوزوکی ٹیکسلا موٹرز کے شوروم پر تشریف لا سکتے ہیں، جو کہ مین جی ٹی روڈ، ٹیکسلا پر واقع ہے۔ وہاں ماہرین آپ کی گاڑی کا معائنہ کریں گے اور مکمل رہنمائی فراہم کریں گے۔

اس کیلئے رابطہ نمبر 0336-5417367 اور 051-4535009-10 بھی دیا گیا ہے۔

پاکستان کی الیکٹرک بائیک جو اپنی بیٹری سے سستی ہے

اس کے علاوہ سوزوکی ٹیکسلا موٹرز فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی فعال ہے جہاں آپ مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

نوٹ: گاڑی کا تبادلہ اس کی حالت اور موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہوگا، اور آفر منتخب کردہ آلٹو ویریئنٹ کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔

Suzuki Alto

Suzuki Exchange Offer