کراچی میں موسم گرم اور مرطوب، پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان
سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں، ہوا کی رفتار15سے45کلومیٹر فی گھنٹہ رہنےکی توقع ہے،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں جو 15 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرمی اور حبس کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
karachi weather
Hot Weather
seawaves
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔