Aaj News

بھارتی فوج کا غیر قانونی حراست میں رکھے پاکستانیوں کے فیک انکاؤنٹر کا منصوبہ

24 اپریل کو آزاد کشمیر کے 2 شہریوں کو بھی غلطی سے سرحد پار کرنے پر بھارتی فوج نے فیک انکاؤنٹر میں مار دیا تھا۔
شائع 03 مئ 2025 10:30am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بھارتی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیاں ایک خطرناک اور شرمناک منصوبہ بندی میں مصروف ہیں، جس کے تحت وہ اپنی غیر قانونی حراست میں رکھے گئے معصوم پاکستانیوں کو مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹرز میں قتل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ادارے اور فوج بیسیوں پاکستانیوں کو جو مختلف بھارتی جیلوں اور ایجنسیوں کی تحویل میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں ان کو کشمیر کے مختلف علاقوں میں لا کر مارنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ بعد ازاں ان افراد کو میڈیا پر ’سرحد پار سے آئے دہشت گرد‘ قرار دے کر جھوٹی پروپیگنڈہ مہم چلائی جائے گی۔

اس منصوبے کے تحت مارے جانے والے افراد کی لاشوں کے ساتھ جعلی ہتھیار، گولہ بارود اور دیگر مواد کی تصاویر و ویڈیوز پہلے سے تیار کر کے بھارتی میڈیا کو جاری کی جائیں گی۔ ان افراد کو میڈیا میں پاکستان مخالف بیانات دلوائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر ، الطاف لالی شہید

سکیورٹی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل 24 اپریل کو آزاد کشمیر کے دو شہری، محمد فاروق اور محمد دین، کو غلطی سے سرحد پار کرنے پر بھارتی فوج نے فیک انکاؤنٹر میں مار دیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور 30 اپریل کی پریس کانفرنسز میں یہ انکشاف کر چکے ہیں کہ بھارت کی مختلف جیلوں میں 723 پاکستانی غیر قانونی طور پر قید ہیں، جب کہ 56 ایسے پاکستانی شہری بھی بھارتی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جبری حراست میں ہیں، جن کے بارے میں نہ عدالت کو اطلاع دی گئی اور نہ ہی عالمی قوانین کی پابندی کی جا رہی ہے۔

بھارتی فوج ”فیک انکاؤنٹر ز“ کی اسپیشلسٹ، 3 بے گناہ نہتے شہری شہید

حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو کسی بھی وقت بھارت پاکستان مخالف مہم یا جارحیت میں استعمال کر سکتا ہے جس پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔

Indian Army

Indian Aggression

false flag operation

pakistani prisoners

fakeencounter