Aaj News

گووا: مندر میں بھگدڑ سے 6 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

حکام نے بھگدڑ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں
شائع 03 مئ 2025 09:20am

بھارتی ریاست گووا کے علاقے شیرگاؤں میں ہفتے کی صبح ایک مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ سری دیوی لائی رائی مندر میں سالانہ جاترا کے دوران پیش آیا جب ہزاروں عقیدت مندوں کے ہجوم میں اچانک خوف و ہراس پھیل گیا۔

زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ گووا پرمود ساونت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر صحت کے مطابق 30 افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں 8 کی حالت نازک ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگدڑ کی وجہ ہجوم کا زیادہ ہونا اور ناکافی انتظامات تھے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Goa

Lairai Devi Jatra Stampede

Shirgaon