مودی کی پالیسیوں سے بھارتی فوج میں دراڑیں، ایک اور جنرل قربانی کا بکرا بن گیا
مودی کی پالیسیاں بھارتی فوج میں پھوٹ ڈالنے لگیں۔ دہلی سرکار نے ناکامی کا ملبہ ایک اورجنرل پرگرا دیا۔ بھارتی لیفٹینٹ جنرل ڈی ایس رانا کو کالے پانی کی سزا دیتے ہوئے ڈی جی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے عہدے سے بھی چھٹی کر کے جبری طور پر انڈمان و نکوبار بھیج دیا گیا۔ جنرل رانا پرالزام تھا کہ حکومتی فائلز ان کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں۔
بھارتی فوج کی ہزیمت کا سفر جاری ہے۔ نریندر مودی کی پالیسیاں اب بھارتی فوج کے اندر پھوٹ ڈال رہی ہیں۔ ایک اور بھارتی جنرل پر نزلہ گرایا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈی جی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ان کا تبادلہ ایک ایسی جگہ کیا گیا ہے جو بھارت میں کالے پانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہیں انڈیمان و نکوبار جزائر میں جبری طور پربھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی فوجی قیادت میں اس بڑی تبدیلی کو را کی خفیہ دستاویزات کو لیک کرنے سے جوڑا جا رہا ہے، جو ٹی آر ایف نے بھی حاصل کر لی ہے، لیک ڈاکومنٹس کے بعد دنیا بھر میں را کو ہزیمت کا سامنا ہے۔
یہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ لیکڈ فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں تھیں، ڈاکومنٹ میں اعلیٰ سطح کے جھوٹے آپریشنز میں فوجی و سیکیورٹی اداروں کا پول کھولا گیا تھا۔
لیکڈ ڈاکومنٹس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کو عالمی سطح پر مذاق بنا دیا ہے۔ جنرل رانا کی اس بے عزتی اور بے توقیری سے بھارتی فوج کا مورال بری طرح متاثر ہوا ہے اور یہ سوال اٹھ رہا ہے جس فوج کے مورال کا یہ عالم ہو، وہ پاکستان کی پیشہ ور اور جری فوج کا سامنا کیسے کرے گی۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔