پاک فوج جنگی مشقوں کی تیاریوں میں مصروف، جدید ہتھیاروں اور مہارت کا مظاہرہ
ہم تیار ہیں،آزمانا نہیں۔ دشمن کو میدان میں مردانہ وار جواب دینے کے لیے بھرپور تیاری کر لی گئی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور سازوسامان کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے آپریشنل تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں عوام بھارتی جارحیت سے مقابلے کے لیے پرعزم ہیں، گھروں کے ساتھ تعمیر کردہ بنکرز کی صفائی شروع کردی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور سازوسامان کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے آپریشنل تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔**
ذرائع کا کہنا ہے کہ اِن جنگی مشقوں میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی بھرپور جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے، پاک فوج اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنانے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
قوم کا دشمن کو دو ٹوک پیغام؛ وادی لیپہ سے قصور تک شہریوں نے دشمن کو للکار دیا
ذرائع نے مزید کہا کہ ان جنگی مشقوں کا بنیادی مقصد کسی بھی ممکنہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور موثر انداز میں جواب دینا ہے۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔