Aaj News

آسٹریلیا: ٹرک سے گرنے والے نوکیلے دھات کے ٹکڑوں سے سیکڑوں گاڑیوں کے ٹائر تباہ

واقعے کے بعد سڑک کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے
شائع 02 مئ 2025 12:25pm

آسٹریلیا میں جمعے کی ایک انتہائی مصروف شاہ راہ پر ایک ٹرک کے اندر سے 750 کلوگرام نوکیلے دھات کے ٹکڑے گرنے کے باعث سینکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایم 1 پیسفک ہائی وے پر علی الصبح پیش آیا جس کے نتیجے میں 300 سے زائد گاڑیوں کے ٹائروں کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سڑک کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ ہنگامی خدمات کے کارکنان مقناطیسی آلات کے ذریعے ان ٹکڑوں کو ہٹانے اور سڑک مکمل طور پر صاف کرنے میں مصروف ہیں۔

اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو، ایمرجنسی نافذ

ہائی وے پیٹرولنگ کے سربراہ ہوارڈ کولنز نے بتایا کہ یہ صرف جھاڑو پھیرنے یا صفائی کا معمولی کام نہیں، بلکہ ہم مقناطیسی مشینوں کی مدد سے دھاتی ٹکڑوں کو ہٹا رہے ہیں، جس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ٹرک نے مذکورہ شاہ راہ پر 30 کلو میٹر سے زیادہ فاصلہ طے کر لیا تھا، جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ دھات کے ٹکڑے گر چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق 46 سالہ ڈرائیور تحقیقات میں پوری طرح تعاون کر رہا ہے

Hundreds of cars

get flat tyres

after truck spills

scrap metal