Aaj News

دنیا بھر کے کوڈرز اور ڈویلپرز کی نوکریاں خطرے میں، فیس بک کے بانی نے الٹی میٹم دے دیا

یہ پہلے ہی اتنا اچھا ہے کہ درمیانی درجے کے سافٹ ویئر ڈویلپرز کی جگہ لے سکتا ہے
شائع 01 مئ 2025 10:12am

میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے کوڈرز اور ڈویلپرز کی نوکریوں سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ میں، میٹا کے لاما پراجیکٹ کا زیادہ تر کوڈز مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے ذریعے لکھا جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اے آئی پہلے ہی ایک قابل ٹیم جتنا مہارت رکھتا ہے، لیکن جلد ہی یہ ٹاپ کوڈرز سے بھی بہتر ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی موجودہ کوڈز کے کچھ حصے مکمل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن مستقبل میں یہ خود بخود ٹیسٹ چلانے، بگ (Bug) تلاش کرنے اور اعلیٰ معیار کے کوڈ لکھنے کے قابل بنا جائے گا۔

ناسا نے سورج کے قریب پراسرار گولہ ریکارڈ کرلیا، خلائی مخلوق کا جہاز قرار

زکربرگ کا کہنا تھا کہ اے آئی اب صرف کوڈ کے حصوں کو مکمل کرنے تک محدود نہیں رہے گا جس طرح وہ ابھی کرتا ہے۔ مستقبل میں اے آئی پورے کام کو سنبھال سکے گا جیسا کیہ ٹیسٹ چلانا، مسائل حل کرنا، اور اچھے انسانی کوڈرز سے بہتر کوڈ تخلیق کرنے کی بھی صلاحیت سے لیس ہوجائے گا۔

میٹا کے بانی کاکہن تھا کہ ان کی کمپنی لاما پراجیکٹس میں مدد کے لیے مخصوص اے آئی ٹولز تیار کر رہی ہے، جیسے کوڈنگ ایجنٹس اور اے آئی ریسرچ ایجنٹس، جو میٹا کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

میٹا کے اے آئی چیٹ بوٹس کا نابالغ صارفین سے فحش گفتگو کا انکشاف

زکربرگ نے یہ بھی کہا کہ اے آئی میٹا کے کام کا ایک اہم حصہ بن رہا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اے آئی آخرکار انسانی ڈویلپرز کے کئی کاموں کو بدل دے گا۔ دراصل، انہوں نے پہلے کہا تھا کہ اے آئی آخرکار میٹا کی ایپس میں تمام کوڈ لکھے گا، اور یہ پہلے ہی اتنا اچھا ہے کہ وہ درمیانی سطح کے سافٹ ویئر ڈویلپرز کی جگہ لے سکتا ہے۔

دیگر ٹیک رہنماؤں جیسے انتھروپک کے سی ای او ڈاریو امودی اور گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے بھی اسی طرح کی پیش گوئیاں کی تھیں۔ امودی کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں اے آئی 90 فیصد کوڈنگ لکھے گا اور 2025 کے آختتام تک تمام کوڈ اے آئی کے ذریعے لکھا جائے گا۔

Mark Zuckerberg

Artificial Intelligence

ai coding

better than work of most engineers