بھارت کی خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش
بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ بھارتی حکومت، میڈیا اور عسکری اداروں کی جانب سے بیانات، اقدامات اور منصوبہ بندی میں جارحانہ رویے کا واضح مظاہرہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی ہے، جس کے بعد بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس جاری ہیں۔ ان اجلاسوں میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
ہر قسم کے پاکستانی طیاروں کیلئے بھارتی فضائی حدود بند، سرحدوں پر جدید جیمنگ سسٹمز نصب
ٹائمز ناؤ کی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا عندیہ دے کر پانی کو بطور سیاسی و اسٹریٹیجک ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نہ صرف بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک خطرناک علاقائی تصادم کو جنم دینے کی چال بھی ہو سکتی ہے۔
پہلگام ڈرامے کے بعد بھارتی عسکری قیادت بکھرنے لگی، ایئر مارشل ایس پی دھارکر برطرف
بھارت نے پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نفرت انگیز اور متعصبانہ پالیسیوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔ بھارتی وزراء اور میڈیا میں جنگی بیانیہ بڑھتا جا رہا ہے، جس میں عوام کو خود ساختہ خطرات دکھا کر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف نئی سرجیکل اسٹرائیک یا بالا کوٹ طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جبکہ بری، بحری اور فضائی افواج کو مکمل تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس صورتحال نے ایک اور مسلح تصادم کے خدشے کو بڑھا دیا ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مودی سرکار نے 40 ہزار انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے
پاکستانی حکومت اور افواج نے کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے۔ دفاعی اداروں کے مطابق پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن دفاع وطن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ادھر عالمی طاقتیں بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستان دشمن اقدامات پر خاموش ہیں، جس سے خدشہ بڑھ گیا ہے کہ دنیا ایک اور ممکنہ جنگ کی جانب بڑھ سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت کی جارحانہ سوچ اور اشتعال انگیز اقدامات نے خطے کے امن کو سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دریا خشک ہونے کی بھارتی پروپیگنڈہ مہم بھی سامنے آئی ہے جس کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچانا ہے۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔