Aaj News

جنوبی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 2 بچے جاں بحق، 1 زخمی

پولیس نے دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
شائع 30 اپريل 2025 09:34am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

جنوبی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمی بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی تاہم سیکیورٹی ادارے واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

check post

KPK

Blast

South Waziristan Blast