آئی فون صارفین ہوشیار: اگلے مہینے سے واٹس ایپ بند ہونے والا ہے
واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ مئی 2025 سے وہ کچھ پرانے آئی فونز پر اپنی سروس بند کر دے گا۔ اب صرف وہی آئی فونز واٹس ایپ چلا سکیں گے جن میں iOS 15.2 یا اس کے بعد کا ورژن انسٹال ہو۔ اس فیصلے کے بعد آئی فون 5s، آئی فون 6، اور آئی فون 6 پلس جیسے پرانے ماڈلز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔
کمپنی کے مطابق، یہ قدم سیکیورٹی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے کیونکہ ایپل نے ان پرانے ورژنز کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹس دینا بند کر دیا ہے، جس سے صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
دنیا کا سب سے مہنگا بکنے والا ’پرانا‘ آئی فون
واٹس ایپ نے حالیہ مہینوں میں کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن میں صارفین کی پرائیویسی کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔ اب آپ مخصوص چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں، جنہیں صرف پاس ورڈ، فنگر پرنٹ یا فیس آئی ڈی سے کھولا جا سکتا ہے۔
ایک نیا فیچر ’ سائیلنس ان نون کالرز’ کے نام سے آیا ہے، جو آپ کو غیرمحفوظ نمبروں سے آنے والی کالز سے نجات دیتا ہے۔ ساتھ ہی، ’پرائیویسی چیک اپ‘ کے ذریعے صارفین آسانی سے اپنی پرائیویسی سیٹنگز کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
تاہم، یہ تمام فیچرز ہر پرانے فون پر مکمل طور پر کام نہیں کرتے، کیونکہ کچھ پرانے فونز میں جدید فیچرز کے لیے درکار ٹیکنالوجی موجود نہیں ہوتی۔
ایپل کے کونسے فونز نئے ’آئی او ایس 19‘ پر اپڈیٹ ہونے سے محروم رہیں گے؟
لہٰذا، جو صارفین واٹس ایپ استعمال کرتے رہنا چاہتے ہیں، انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نیا آئی فون خریدیں جیسے آئی فون 13 یا آئی فون 14، تاکہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس اور سیکیورٹی فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔