Aaj News

لاہور: ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال، مریضوں کو شدید مشکلات

سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈی اور ان ڈور سروسز مکمل طور پر معطل ہیں۔
شائع 29 اپريل 2025 10:16am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج گیارہویں روز بھی جاری رہی، جس کے باعث شہر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈی اور ان ڈور سروسز مکمل طور پر معطل ہیں۔

ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں سینئر ڈاکٹرز بھی اوپی ڈی میں خدمات انجام دینے نہیں پہنچ سکے جبکہ بیشتر شیڈول شدہ آپریشنز ملتوی کر دیے گئے۔ اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر پریشان حال مریض ہوئے، جو شدید گرمی میں علاج کی امید لیے ہسپتالوں کے چکر لگاتے رہے۔

لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے پر رات گئے پولیس کا دھاوا، متعدد افراد گرفتار

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور احتجاجی ڈاکٹرز کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنا چاہیے تاکہ مریضوں کو مزید اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے خلاف پولیس نے رات گئے بڑا ایکشن کر کے مظاہرین کو حراست میں لیا تھا اور مال روڈ پر لگے ٹینٹ اکھاڑ دیئےتھے۔

protest

Punjab Health Department

Young Doctors

grand health alliance

doctors strike

punjab hospitals