Aaj News

تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 8 افراد ہلاک

بیشتر کا تعلق افریقی اور دیگر ممالک سے ہے
شائع 28 اپريل 2025 11:46pm

تیونس کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ۔حادثے میں8 افراد ہلاک جبکہ 29 کو بچا لیا گیا۔

تیونس نیشنل گارڈ کے مطابق کشتی میں تمام تارکین وطن سوار تھے۔ بیشتر کا تعلق افریقی اور دیگر ممالک سے ہے۔ کشتی کو حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا۔

دوسری طرف یمن کے شہر عدن کے ساحل پر بھیڑوں سے لدا ایک بحری جہاز اوورلوڈنگ اور حفاظتی غفلت کے باعث الٹ گیا۔ سینکڑوں بھیڑیں سمندر برد ہو گئیں۔

sink

migrant boat

Tunisian coast