Aaj News

خیبرپختونخوا اسمبلی؛ پہلگام واقعہ اور بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور

عالمی دنیا اس پہلگام واقعے کا نوٹس لیں, قرار داد میں مطالبہ
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2025 08:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پہلگام واقعے کی مذمت اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرار داد پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی احمد کنڈی نے پیش کی۔ قرداد کی متن میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان انڈس واٹر ڈریٹی کا معاہدہ ختم کر رہا ہے جو نہیں کرسکتا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس مسند نشین تاج محمد خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کنڈی نے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف اور پہلگام واقعے کی مذمتی قرار داد پیش کی،

احمد کنڈی کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ دو طرفہ ہے ہندوستان ایسے ختم نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے مظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پارٹیوں سے بالاتر ہو کر ہمیں ملک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

قرار داد پر بحث مکمل ہونے کے بعد اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نے ایوان میں بھارتی کی آبی جارحیت کے خلاف قرارداد لانے کی تجویز پیش کی تو صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان کو کہا ہے قرارداد اس وقت تیار نہیں آئندہ اجلاس میں لائینگے۔

KPK Assembly

PahalgamDramaExposed